ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ; صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے قومی سینئر ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ کیمپ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاری کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ (بنگلہ دیش) میں 13 سے 16 نومبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔

اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ یہ تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 25 اکتوبر 2025 کی دوپہر 4 بجے سے شروع ہوگا۔

تمام نامزد آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کیمپ کمانڈنٹ اولمپین طاہر زمان (ہیڈ کوچ) کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں مقررہ تاریخ کو رپورٹ کریں۔

آفیشلز میں اولمپین طاہر زمان (ہیڈ کوچ – NBP)، اولمپین محمد عثمان (اسسٹنٹ کوچ – PIA)، اولمپین ذیشان اشرف (اسسٹنٹ کوچ – NBP)، مختار احمد (ٹرینی کوچ – PIA)، ندیم خان لودھی (ویڈیو اینالسٹ – سیالکوٹ)، اور محمد اسلم (میسور، واپڈا) شامل ہیں۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپرز:عبداللہ اشتیاق خان (ماری انرجیز)، منیب الرحمٰن (واپڈا)، وقار (واپڈا)، محمد فیضان جنجوعہ (کسٹمز)، اور علی رضا (پی اے ایف)۔ڈیف ڈفینڈرز:محمد سفیان خان، محمد عبداللہ اور عرباز احمد (ماری انرجیز)،

حمادالدین انجم (واپڈا)، عبدالمنان اور اسامہ بشیر (پی اے ایف)، عماد شکیل بٹ (این بی پی)، محمد وسیم (نیوی)، اور سمیع اللہ (کسٹمز)۔مڈفیلڈرز: معین شکیل (واپڈا)، ذکریا حیات (نیوی)، غضنفر علی، ارشد لیاقت،

عمر مصطفیٰ، اور ایم ندیم خان (ماری انرجیز)، ایم سلمان رزاق اور محب اللہ (واپڈا)، جنید منظور (این بی پی)، اور ایمل خان (پشاور)۔اسٹرائیکرز: عبدالحناں شاہد اور رانا وحید (واپڈا)،

افراز، احمد ندیم، وسیم اکرم اور عمیر ستار (ماری انرجیز)، عبد الرحمن (پی اے ایف)، حمزہ فیاض، عبدالقیوم اور محمد عماد (کسٹمز)، رانا ایم ولید اور بشارت علی (نیوی)، جبکہ ایم تیمور جاوید (لاہور) شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!