کرکٹ

شان مسعود کو پی سی بی کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا

شان مسعود کو پی سی بی کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔

شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔

عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

شان مسعود نے 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3،108 رنز بنائے ہیں، جس میں 6 ٹیسٹ سنچریاں بھی شامل ہیں۔ شان مسعودنے 14 ٹیسٹ میں پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے،

جس میں حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو میچوں کی سیریز بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر اس کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی۔

36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!