کرکٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا ،

.(اصغر علی مبارک).

راولپنڈی; پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو رہا ہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ۔ پاکستان 12جنوبی افریقہ نے12میچز جیتے

اس سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 اکتوبر بروز منگل رات 8 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں دوسرا میچ: 30 اکتوبر ، لاہور تیسرا میچ: یکم نومبر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےٹی ٹونٹی ٹیموں نے بیٹنگ،باولنگ اور فیلڈنگ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی،دونوں ٹیموں نے حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے پریکٹس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی ہو گی،جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کرینگے۔

پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے پرامید ہوں اسٹار بیٹسمین کی واپسی شاندار ہوگی

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے محمد حارث کو مواقع دیے گئے مگر وہ فائدہ نہ اٹھا سکے،

عثمان خان اسپنرز کے خلاف بہتر کھیلتے ہیں اس لیے انہیں موقع دیا گیا ہے جو کھلاڑی اسکواڈ میں نہیں وہ ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کریں، جبکہ فخر زمان کو فرسٹ کلاس میں اپنی فارم پر کام کرنا ہوگا سفیان مقیم بہترین ٹیلنٹ ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!