دیگر سپورٹس

ہارون شریف جیولرز نے لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ جیت لیا

ہارون شریف جیولرز نے لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کا فائنل ٹیم ہارون شریف جیولرز نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سب سے پہلے بچوں نے کیول کیڈ پیش کیا، پھر بیرل ریس اس کے بعد نیزا بازی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ موٹرسائیکل سواروں نے زبردست ڈسپلے کیا۔

پھر ونٹیج گاڑیوں کا ڈسپلے بھی ہوا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین لاہور سمارٹ سٹی جہانزیب زاہد تھے۔ گیسٹ آف آنرز میں انگلینڈ کی سفیرجین میریٹ اور آئرلینڈ کی سفیر مری او نل، کیپٹل سمارٹ موٹرز ذیشان قریشی،

کلب کے ممبرز، کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد، صدر کلب ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، ہارون شریف جیولرز کے سی ای او ہارون شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔

فائنل میچ میں ہارون شریف جیولرز نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /دین کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔ ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے

دیگر میں شیخ محمد فرہاد اور عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ریجاس /دین کی طرف سے شیخ محمد رافع نے تین اور راجہ سمیع اللہ نے دو گول سکور کیے۔

اختتامی تقریب میں غیرملکی 12 اور چار پاکستانی کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔ شیخ محمد طیب کی گھوڑی آئرس کو میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ دیا گیا جو حمزہ مواز خان نے کھلائی تھی۔

بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ پاکستانی کھلاڑی مانم فیصل کو دیا گیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی حمزہ مواز کا کہنا تھا کہ ہارون شریف جیولرز کا شکریہ جنہوں نے پورا ہفتہ بہت اچھا سپورٹ کیا۔

عباس مختار کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ ٹیم نے محنت کی اور ہم نے اس سال کے دونوں پنک ٹورنامنٹ جیتے۔ مانم فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ سالوں سے پولو کھیل رہی ہوں اس سال جیت کر بہت اچھا لگا۔

خواتین کے زیادہ ایونٹس ہونے چاہئیں۔ اختتامی پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے سپانسرلاہور سمارٹ سٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو ہر سال یہ شاندار میلہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او عمر زاہد کا خصوصی ذکر کیا۔ صدر کلب نے پنک ربن پاکستان کے عمر آفتاب اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!