دیگر سپورٹس

مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترند نے چارج سنبھال لیا.

مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترند نے چارج سنبھال لیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) تاج محمد خان ترند نے بطور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچتے ہی سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا سعادت حسن ،ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے انکا استقبال کیا ،

اس موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا کہ انشااللہ میں اپنے قائد عمران خان کے ویڑن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دوں گا،

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے اس کیلئے ہم اپنے تما وسائل کو بروئے کار لائینگے ،محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا

اور صوبے میں ترجیحی بنیادوں پر نئی منصوبوں کو شروع کایا جائیگا،اس موقع ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے مشیر کھیل تاجر محمد ترند کو پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرایا ،

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں موجود کھیلوں کے حوالے تمام سہولیات کا جائزہ لیا گیا ،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!