
کرکٹ کا سب سے قیمتی تحفہ — مہتاب کرامت جیسے دوست
تحریر: عبدالغفار خان
جب مجھ سے کسی نے پوچھا کہ کرکٹ نے آپ کو کیا دیا، تو میں نے مسکرا کر کہا، “کرکٹ نے مجھے مہتاب کرامت جیسے دوست دیے۔” دراصل کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک ایسا سفر ہے جو دلوں کو جوڑ دیتا ہے،
انسانوں کو قریب لاتا ہے اور زندگی میں خوشیوں کے نئے رنگ بھرتا ہے۔ اسی سفر میں مہتاب بھائی جیسے خلوص، محبت اور خندہ پیشانی سے بھرپور دوست ملنا کسی انعام سے کم نہیں۔
مہتاب کرامت بھائی کے ساتھ کرکٹ کے میدانوں میں شروع ہونے والی رفاقت اب دوستی کے ایک مضبوط رشتے میں بدل چکی ہے۔ ان کی سادہ مزاجی، خلوصِ دل اور دوستانہ طبیعت ہر ملاقات کو یادگار بنا دیتی ہے۔
میچ کے بعد کی بیٹھکیں، کرکٹ پر تبصرے، اور ہنسی مزاح سے بھرپور گفتگو وہ لمحات ہیں جو زندگی کی حسین یادوں میں شامل ہو چکے ہیں۔
کرکٹ نے ہمیں صرف کھیلنا نہیں سکھایا بلکہ دوستی، اتحاد اور خلوص کا مطلب بھی سمجھایا۔ آج اگر کوئی مجھ سے دوبارہ یہی سوال کرے کہ کرکٹ نے آپ کو کیا دیا، تو میرا جواب وہی ہوگا —
"کرکٹ نے مجھے مہتاب کرامت جیسے دوست دیے، اور یہی میری سب سے بڑی کمائی ہے۔”



