فٹ بال

فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو برطانوی اعزاز، ’سر‘ کا خطاب مل گیا

فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو برطانوی اعزاز، ’سر‘ کا خطاب مل گیا

انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں ’سر‘ کا خطاب دے دیا۔

ونڈسر کیسل میں منعقدہ پروقار تقریب میں بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازتے ہوئے کھیل اور فلاحی شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس اعزاز کے بعد فٹبال اسٹار اب باضابطہ طور پر ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔

ڈیوڈ بیکہم نے اپنے شاندار کیریئر کا بڑا حصہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ گزارا، جب کہ انہوں نے ریال میڈرڈ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمن سمیت دنیا کے کئی بڑے کلبز کی نمائندگی بھی کی۔

اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران بیکہم نے 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور 115 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ 2004 میں برازیلین لیجنڈ پیلے نے انہیں دنیا کے 100 عظیم کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔

اس اعزاز کے ساتھ ڈیوڈ بیکہم نہ صرف عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے طور پر بلکہ برطانوی اقدار کے حقیقی نمائندے کے طور پر بھی اپنی شناخت مستحکم کرچکے ہیں، اب سے انہیں سر ڈیوڈ بیکہم کے نام سے جانا جائے گا، جبکہ ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم کو لیڈی بیکہم کا خطاب حاصل ہوگا۔

کھیل کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ بیکہم نے فلاحی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا اور وہ 2005 سے یونیسیف کے ساتھ منسلک ہیں، جہاں وہ بچوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!