بنگلہ دیش دورے کے لئے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش دورے کے لئے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت نوجوان کرکٹر ایمان نصیر کے سپرد کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں ابھرتی ہوئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو مستقبل میں قومی ویمن ٹیم کا اہم حصہ بن سکتی ہیں۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کومل خان، علیسہ مختیار، میمونہ خالد اورروزینہ اکرم شامل ہیں جبکہ عائشہ ریاض، شہر بانو، اقصیٰ حبیب، ماہ نور زیب اور بریرہ سیف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔
مزید کھلاڑیوں میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشان ایاز اور راحیمہ سید شامل ہیں، جنہیں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کا یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوگا، جہاں انہیں بین الاقوامی سطح کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم جلد ہی دورے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگی، جہاں وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف سیریز میں حصہ لے گی۔



