آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ؛ متحدہ عرب امارات کی مسلسل تیسری کامیابی
تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد آج( منگل) آرام کا دن ہے۔

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے روز مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے،
تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد آج( منگل) آرام کا دن ہے۔
تیسرے روز پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 117 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی،
شاندار 153 رنز اسکور کرنے پر ہمایوں فرحت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔
ہمایوں فرحت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 153 رنز اسکور کئے جبکہ نائب کپتان فواد عالم مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے،
انہوں نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 71 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک محدود رہی، حسن رضا نے 45 رنز بناکر مزاحمت کرنے کی کوشش کی،
ساؤتھ اینڈ کلب میں ریسٹ آف دی ورلڈ نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دیدی، ریسٹ آف دی ورلڈ کے 7 وکٹ پر 133 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 110 رنز تمام وکٹیں گنوا دیں، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آسٹریلیا نے ریسٹ آف دی گلف کے خلاف 19 رنز سے کامیابی حاصل کرلی،
آسٹریلیا کے اسکور 149 کے جواب میں ریسٹ آف دی گلف چھ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی ۔۔۔۔ آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دیگر میچز میں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ یکطرفہ رہا،
ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 116 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ساؤتھ افریقہ نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا،
فاتح ٹیم کے اسٹیپھن جوبرڈ نے 29 گیندوں پر 66 رنز جبکہ ویلی ہینٹم نے 25 گیندوں پر 45 رنز اسکور کئے۔ میچ کے اختتام پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن اور سنیٹر عامر ولی الدین چشتی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ میں ہانگ کانگ نے کنیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، کنیڈا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوور میں 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جواب میں ہانگ کانگ نے 19.1 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔۔۔
ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں امریکہ نے زمبابوے کو 33 رنز سے شکست دیدی، امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، محمد ذیشان 54 گیندوں پر 88 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے،
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹ پر 148 رنز بنا سکی، فاتح ٹیم کے آرتھر ہیلری 78 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ ائے۔ آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آرام کا دن ہے ۔۔۔۔



