ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد

ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد
ابوظہبی: رائل چیمپس کے آئیکون کھلاڑی اور انگلش اسٹار جیسن روئے نے واضح کیا ہے کہ ٹیم اپنی ناکامیوں سے مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی اور ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بہتر نتائج ضرور حاصل کرے گی۔
گزشتہ روز اجمان ٹائٹنز کے خلاف سات وکٹوں کی شکست میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے روئے کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی تک مانگی ہوئی کمبی نیشن نہیں بنا سکی،
لیکن کھلاڑی پوری لگن کے ساتھ میچ وننگ کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں۔رائل چیمپس اب تک اپنے پہلے فتح کے منتظر ہیں، حالانکہ چار میں سے تین مقابلے آخری اوور تک لے گئے ہیں۔جیسن روئے نے کہا کہ کچھ چیزیں ہمارے حق میں کام نہیں کر رہیں، لیکن ہم سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ درست بیلنس حاصل ہو سکے۔
یہ ٹی10 کرکٹ ہے—صرف ایک میچ درکار ہوتا ہے رفتار پکڑنے کے لیے، اور مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم باؤنس بیک کریں گے۔سینئرز اور لیجنڈری کوچ پر مکمل اعتمادورلڈ کپ 2019 کے ہیرو نے اعتراف کیا
کہ ٹیم میں موجود تجربہ رائل چیمپس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔انہوں نے اینجلو میتھیوز اور شکیب الحسن جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی اور لیجنڈری کوچ سرکورٹنی والش کی رہنمائی کو ٹیم کی مضبوطی قرار دیا۔
مشکلات کے باوجود جیسن روئے نے ابو ظہبی کو اپنی پسندیدہ کرکٹ منزل قرار دیا اورکہا کہ مجھے یہاں کھیل کر بہت لطف آتا ہے۔ سہولیات عالمی معیار کی ہیں،
ماحول زبردست ہے اور کھوجنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ کرکٹرز کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔”ابوظبی ٹی10 لیگ 30 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ رائل چیمپس اپنا اگلا میچ 26 نومبر کو ایسپن اسٹیلینز کے خلاف کھیلے گی۔



