بیٹل ایکس پولو کپ 2025: ڈائمنڈ پینٹس/ڈن کی سنسنی خیز جیت، بلوچستان نے بھی میدان مار لیا

بیٹل ایکس پولو کپ 2025: ڈائمنڈ پینٹس/ڈن کی سنسنی خیز جیت، بلوچستان نے بھی میدان مار لیا
لاہور : 11ویں بیٹل ایکس پولو کپ 2025 (2 سے 6 گول) کے افتتاحی روز تاریخی کیولری پولو میں تیز رفتار اور سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو زبردست پولو ایکشن فراہم کیا، جہاں ڈائمنڈ پینٹس/ڈن پولو اور ٹیم بلوچستان نے اپنے اپنے میچوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔
افتتاحی دن کے پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس/ڈن پولو نے سخت مقابلے کے بعد انڈس پولو کو 9–7 سے شکست دی۔
میچ کے اسٹار کھلاڑی راجہ جلال ارسلان رہے
جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 دیدہ زیب گول اسکور کیے اور مسلسل انڈس ڈیفنس کو توڑتے رہے، جبکہ مر حذیفہ احمد نے بھرپور ساتھ دیتے ہوئے چار خوبصورت گول کیے۔
انڈس پولو نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، خاص طور پر بلال حئے نے 3 گول، ابراہیم خلیل نے 2 گول، محمد علی ملک نے 2 گول اور پیر دانش نے 1 گول اسکور کیا، مگر اس کے باوجود ڈائمنڈ پینٹس/ڈن پولو نے منظم ٹیم ورک اور درست موقع پر گول کرنے کی بدولت میچ میں اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے 7-9 سے کامیابی حاصل کی۔
افتتاحی دن کے دوسرے میچ میں ٹیم بلوچستان نے انتہائی جارحانہ اور تکنیکی انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سُلہ پولو کو 5½–9 سے شکست دے دی۔
راجہ میکایل سامی پورے میچ میں چھائے رہے اور چھ گول اسکور کرکے بلوچستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔ احمد بلال ریاض نے ایک عمدہ فیلڈ گول کیا،
جب کہ کرنل شایان منظور عباسی نے طاقتور 60 یارڈ کا شاندار گول کنورٹ کیا۔ اس کے علاوہ عمر اشفاق نے 30 یارڈ پنالٹی کو بخوبی تبدیل کر کے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔
ادھر سُلہ پولو کی جانب سے سلیمان بابر عزیز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو خوبصورت گول کیے، جب کہ سائم عباس، سب شہزاد اور حمزہ اعجاز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
باوجود کوششوں اور نصف گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج کے، سُلہ پولو ٹیم بلوچستان کی مسلسل دباؤ والی حکمت عملی کو روک نہ سکی اور یوں میچ 5½–9 سے مقابلہ ہار گئی۔



