کرکٹ

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

اے سی سی کے مطابق مینز انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

انڈر 19 مینز ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو ہو گا۔ جبکہ سیمی فائنلز 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر تھری کے خلاف کھیلے گی۔ جبکہ کوالیفائر ون کے خلاف 16 دسمبر کو تیسرا میچ کھیلے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!