کرکٹ

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: زمبابوے کو شکست، سری لنکا کو فائنل میں رسائی کی امید

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست، سری لنکا کو فائنل میں رسائی کی امید

راولپنڈی ; (اصغر علی مبارک) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے،

جس کے بعد ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو فائنل میں رسائی کی امید ہے۔ سری لنکا کی طرف سے پاتھم نیسانکا نے برق رفتار 58 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹائیگرز کے لیے جیت کو آسان بنایا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اپنی خوبصورت اننگز کے دوران 11 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔

کوسال مینڈس نے بھی دائیں ہاتھ کے بیٹر کا ساتھ دیا اور 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے، کامل میشارا 12 رنز بنا کر بریڈ ایونز کا شکار بنے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے اہم میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 17 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!