70 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ ; خیبر پختونخوا کی ٹیم 9 میڈلز کیساتھ شاندار کارکردگی


70 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 9 میڈلز کیساتھ رنر اپ رہی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر نگرانی 70ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ لاہور میں خیبر پختونخوا سائیکلنگ ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی‘
مردوں کے مقابلوںمیں خیبر پختونخوا کی ٹیم 2 گولڈ 6 سلور اور 1 برونز میڈلز کے ساتھ رنر اپ رہی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 1 ٹیم برونز میڈل حاصل کیا۔
70ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ نشتر پارک ویلوڈروم قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی‘ ایونٹ میں گلگت بلتستان اسکاوٹ، گلگت بلتستان ایسوسی ایشن، ایس ایس جی سی، پی او ایف واہ ، کرینک ایڈیکٹ کلب ، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
مرد اور خواتین دونوں ہی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے‘ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ بیس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔



