اسنوکر

نیشنل بینک آف پاکستان کی پاکستان اسنوکر ورلڈ چیمپئنز کو خراج تحسین

این بی پی کی پاکستان اسنوکر ورلڈ چیمپئنز کو خراج تحسین

کراچی : این بی پی سے وابستہ اسنوکر کے ورلڈ چیمپئنز محمد آصف اور اسجد اقبال نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس عزم اور جذبے کے ساتھ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان اسنوکر ٹیم کے کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال کو مسقط، عمان میں منعقدہ ورلڈکپ میں شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ۔

اس شاندار فتح نے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں سر فخر سے بلند کردیے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر کیو اسپورٹس میں پاکستان کی نمایاں اور مستحکم پوزیشن کو مضبوط بنایا۔

این بی پی کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دونوں چیمپئن کھلاڑی این بی پی فیملی کا حصہ ہیں۔

ان کی لگن، انتھک محنت اور اعلی معیار کی عکاسی کرتا ہے اور این بی پی ہر شعبے میں فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کی یہ کامیابی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ مسلسل تعاون، مواقع کی فراہمی اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی سے غیر معمولی نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

یہ فتح این بی پی کے لیے باعث فخر ہے اور یہ کارنامے ملک بھر کے نوجوان کے حوصلہ افزائی میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ جبکہ عالمی اسنوکر کے میدان میں پاکستان کی ساکھ کو مستحکم کرتا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان پوری ٹیم، کوچز اور تمام معاون عملے کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے جن کی محنت اور لگن نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

نیشنل بینک ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گا، اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کھیلوں کی مجموعی ترقی و فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!