فٹ بال
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کو لاؤس کے ہاتھوں پہلی شکست

انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کو لاؤس کے ہاتھوں پہلی شکست
بشکیک: (ویب ڈیسک) انڈر 17 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر میں لاؤس نے پاکستان کو شکست دے دی۔
بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں لاؤس کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں لاؤس نے مزید ایک گول اسکور کرکے برتری 1-2 کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔



