کرکٹ

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟

ویب ڈیسک: سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں، اور اس کی بنیادی وجہ عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔

ان کا نام سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، تاہم نہ تو عماد وسیم اور نہ ہی نائلہ راجہ نے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کی ہے۔

نائلہ راجہ کون ہیں؟ نائلہ ذوالفقار راجہ ایک مشہور پاکستانی وکیل، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 660 ہزار سے زائد ہے، اور یوٹیوب پر بھی ہزاروں فالوورز ہیں۔ نائلہ کی شہرت ان کے لائف اسٹائل اور بیوٹی ویڈیوز کی وجہ سے ہوئی۔

عماد وسیم کے تنازعے کے بعد انہیں مزید توجہ حاصل ہوئی۔ نائلہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے افواہوں کو ختم کرنے اور خود کو غیر متعلقہ معاملات میں نہ گھسیٹنے کی اپیل کی۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کا تنازع ; عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طویل عرصے سے جاری اختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے طلاق کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برسوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کے باوجود معاملات بہتر نہ ہو سکے، جس کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا گیا۔

ثانیہ اشفاق کا ردعمل ; ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گھر برباد ہو چکا ہے اور بچے اپنے والد سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق، پانچ ماہ کے بچے کو اب تک عماد وسیم نے گود نہیں لیا۔

ثانیہ نے کہا کہ شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی، مگر تیسری شخصیت کی مداخلت کے بعد معاملات بگڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی اور قانونی راستہ اختیار کریں گی، اور ان کے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

عماد وسیم  ; سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ ‘طویل سوچ وبچار اور مسلسل اختلافات، جو گزشتہ چند برسوں سے حل نہیں ہوسکے، کے بعد میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میری درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور ہماری پرانی تصاویر استعمال کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں اور برائے مہربانی آئندہ ان کا میری اہلیہ کے طور پر حوالہ دینے سے بھی گریز کریں ’۔

عماد وسیم نے بتایا کہ ‘سب سے درخواست ہے کہ کسی قسم کے گمراہ کن بیانات پر اعتبار کرنے یا پھیلانے کا باعث نہ بنیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس ذاتی معاملے پر بدنام کرنے یا کسی دوسری کو ملوث کرنے کی کوئی بھی کوشش کا جواب اگر ضروری ہوا تو باقاعدہ قانونی راستے کے ذریعے دیا جائے گا’۔

مشہور آل راؤنڈر نے کہا کہ ‘بچوں کے حوالے سے میں ان کا باپ ہوں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کا خیال رکھوں گا’۔

عماد وسیم نے ایک برس قبل دسمبر 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی20 میچز کھیلے اور قومی ٹیم کے لیے انہوں نے چند یادگار اننگز بھی کھیلی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!