کرکٹ

پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دمبولا مین کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا،

بارش نہ رکنے کے باعث بعد ازاں میچ منسوخ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!