دیگر سپورٹس

چھٹا علامہ اقبال پولو کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

چھٹا علامہ اقبال پولو کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

ؑلاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025ء سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو کہ صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے

کا فائنل اتوار کو ماسٹرپینٹس اور بی این پولو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز ہوئے جن کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز صوفی محمد عامر، فاروق امین صوفی، صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عمیر، صوفی محمد ہاشم اور صوفی محمد عمیر اور کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ (ر) بھی موجود تھے۔

پہلے سیمی فائنل میں بی این پولو نے فیورٹ ایف جی /دین کی ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد آدھے گول ہینڈی کیپ سے شکست دیدی۔ بی این پولو نے سیمی فائنل 7-6.5 گول سے جیتا۔

بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور پانچ گول سکور کیے جبکہ دیگر میں صائم عباس اور بابر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی /دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار، فرہاد شیخ اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرا سیمی فائنل بھی بہت زبردست رہا جس میں ماسٹر پینٹس نے آخری لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 9-8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ، چودھری فتح محمود نے دو،محمد علی ملک اور صوفی محمد ہارون بن حارث نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چھ، میر حذیفہ احمد تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!