کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :انگلینڈ کے ریحان احمد، عادل رشید کو بھارتی حکومت نے ویزا جاری کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :انگلینڈ کے ریحان احمد، عادل رشید کو بھارتی حکومت نے ویزا جاری کر دیا

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے پاکستانی بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزا جاری کردیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ریحان احمد اور عادل رشید کو بھارتی حکومت نے ویزا جاری کر دیا،آئی سی سی پاکستانی بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے تمام کرکٹرز ، سپورٹ اسٹاف اور آفیشلز کو بروقت ویزے جاری ہونے کے لیے پر امید ہے۔

خیال رہے کہ ریحان احمد اور عادل رشید کو بھارتی ویزوں کے جاری ہونے کا انتظار تھا ۔

واضح رہے کہ امریکا، انگلینڈ، یواے سی سمیت باقی ٹیموں کے کرکٹرز سمیت 42 ایسے اراکین ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نیدرلینڈز اور کینیڈا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔یواےای، یوایس اے، اٹلی، بنگلہ دیش اور کینیڈا کے کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے تک ویزا کی اپاؤنٹمنٹ مل جائے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے ویزا درخواستوں کے معاملے میں کافی فعال کردار ادا کیا ہے،

آئی سی سی دنیا کےمختلف شہروں میں بھارتی قونصل خانوں اور ہائی کمشنرز کے ساتھ رابطے میں ہے،آئی سی سی 31 جنوری تک تمام ویزے جاری ہونے کے لیے پر امید ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپورٹ پیریڈ 31 جنوری سے شروع ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!