
ایشین بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر نے بھارتی پہلوان کو شکست دیدی
سانیا: چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو شکست دے دی۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا، انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو 2-3 سے شکست دی۔ انعام بٹ نے مسلسل تیسری فائٹ جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے،

80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب 70 کلو گرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو سیمی فائنل میں بھارتی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد عبداللہ برانز میڈل کے لیے کرغزستان کے پہلوان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری انعام بٹ نے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے پہلوانوں کی فائنل میں کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔



