دیگر سپورٹس

بونیر گل دنمیر 2026 کے شاندار میلے کا انعقاد 28 تا 30 جون کو ہوگا

بونیر گل د نمیر 2026 کے شاندار میلے کا انعقاد 28 تا 30 جون کو ہوگا

خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے بونیر کی ثقافت، روایات، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے "بونیر گل د نمیر 2026” میلے کا شاندار انعقاد 28 تا 30 جون 2026 کو ضلع بونیر میں کیا جا رہا ہے۔

یہ عظیم الشان میلہ نوجوانوں، کھلاڑیوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔

تین روزہ اس پروگرام میں کھیلوں کے مقابلوں، ثقافتی سرگرمیوں، مقامی ہنر کی نمائش اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا ہے کہ "بونیر گل د نمیر 2026” ہماری ثقافت اور مقامی روایات کے فروغ کی ایک اہم کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا بالخصوص بونیر اور گردونواح کے عوام، نوجوانوں، کھلاڑیوں اور ثقافت سے محبت رکھنے والے تمام افراد کو دعوت دی کہ وہ اس منفرد اور رنگا رنگ میلے میں بھرپور شرکت کریں

اور اپنی ثقافت، اپنی شناخت اور اپنے نوجوانوں کا جشن منائیں۔انھوں نے کہا کہ ہونے والا یہ میلہ بونیر کی خوبصورتی، روایتی اقدار اور نوجوانوں کے جذبوں کی بھرپور عکاسی کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!