
پاکستانی حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس 2026 کا مجموعی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
(ویب ڈیسک )پاکستان کے محمد حمزہ راجہ نے مسٹر یونیورس چیمپئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل حاصل کرلیا ہے۔
مسٹر یونیورس چیمپئن شپ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوئے۔
پاکستان میں واپڈا سےوابستہ محمد حمزہ راجہ نے چیمپئن شپ میں آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی ٹائٹل بیک وقت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
واپڈا سپورٹس بورڈ نے محمد حمزہ راجہ کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور واپڈا کے لیے فخر کے لمحات ہیں۔
واپڈا سپورٹس بورڈ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں دنیا کے 26 ممالک سے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ واپڈا ترجمان نے حمزہ راجہ کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم اعزاز قرار دیا۔



