
پی سی بی نے سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا
پی سی بی نےسیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ سیزن1 میں ٹیوٹر ورکشاپ، 19 مختلف کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا،
پی سی بی کوچ ایجوکیشن ہیڈ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم نے شیڈول ترتیب دیاہے ،تمام لیول ون کوچنگ کورسز کا انعقادملک کے6مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔ لیول ون کوچنگ کورس کی مدت معیاد5سال تک مقرر کردی گئی
تا ہم 5سال کے بعد لیول ون کے حامل کوچز کو کورس دوبارہ کرنا ہوگا۔
خواتین کوچز کے لیے2 الگ لیول ون کورسز منعقد کیے جائیں گے جبکہ لیول ون کوچنگ کورسز کروانےکیلئے سینئر ڈومیسٹک کوچز کو دو ٹیوٹر ٹریننگ کورسز کروائے جائینگے۔
تر جمان کے مطابق اس سیزن میں 3شہروں کے سکول کرکٹ کوچز کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کروایا جائےگا۔
سکول کرکٹ کے فروغ اور نچلی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے سکول کوچز کو پروفیشنل کوچنگ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہائی پرفارمنس سنٹرز کے کوچز کیلئے لیول تھری کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ریجنل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئےخصوصی سکلز کورس بھی متعارف کروایا جائیگا
تا ہم ڈومیسٹک کوچز کو بائیومکنکس کورسز کے علاوہ آئی ٹی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ اس سیزن میں پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔



