راولپنڈی(نواز گوھر) پنجاب گروپ آف کالجز نے جیت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ کی مسلسل 10ویں سالانہ جنرل سپورٹس ٹرافی اپنے نام byکرلی، وفاقی وزیرتعلیم انجینئر محمدبلیغ الرحمان نے فیڈرل بورڈ اسلام آبادکی خصوصی تقریب میںسالانہ جنرل سپورٹس ٹرافی برائے سال 2017-18ء ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر چوہدری محمداکرم کو پیش کی۔اس موقع پر فیڈرل بورڈ کے پرچے بنانے اورچیکنگ، طلبہ کے فیڈبیک، تعلیمی اداروں کی کارکردگی سمیت تمام امتحانی نظام کو آن لائن کرنے کی رپورٹ بھی جاری کی گئی جس کے حوالے سے چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹراکرام علی ملک نے تفصیلی بریفنگ دی،تقریب میں ایم این اے ملک ابراراحمد اورایم پی اے ملک افتخاراحمد، بورڈ افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اورطلباء وطالبات کی کثیرتعداد موجودتھی۔ تقریب میں 2017-18ء کے دوران فیڈرل بورڈ اسلام آباد کی کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سکول وکالجز کو ٹرافیاں دی گئیں ، مجموعی طور پر کھیلوں میں بہترین کالج کااعزاز پنجاب کالج آف کامرس بلیوایریا اسلام آباد نے حاصل کیا اور سالانہ جنرل سپورٹس ٹرافی پنجاب گروپ آف کالجز کوعطا کی گئی، واضح رہے کہ پی جی سی مسلسل 10سال سے فیڈرل بورڈ کی سالانہ جنرل سپورٹس ٹرافی جیت رہاہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے فیڈرل بورڈ میں امتحانی پرچہ جات کی تیاری، پیپر چیکنگ، نصاب تعلیم، طلباء وطالبات اوروالدین کے فیڈبیک، پرچوں کی آن لائن چیکنگ سمیت امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا ہے تاکہ فیڈرل بورڈ کو ملک بھر کے تمام دیگر تعلیمی بورڈز میں ماڈل کے طورپر پیش کیاجاسکے ، انہوں نے چیئرمین فیڈرل بورڈ اکرام علی ملک اوران کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔