آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار میچوں کے فیصلے


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں ٹی ایم سی گراونڈ پر پاک شاہین کرکٹ کلب نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے شکست دے دی پاک فلیگ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44۰3 اوورز میں 265 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی صبیح احمد نے 86 رنز، حسن علی نے 62 رنز، ذیشان خان نے 38 رنز اور ہمایوں مرزا نے 25 رنز اسکور کئے رضی انور، عاصم فاروق اور اُسامہ فاروقی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں پاک شاہین کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 266 رنز 42۰5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

سیف اللّہ نے 69 رنز نذر محمد نے ناقابلِ شکست 42 رنز، عاصم رفیق نے 35 رنز اور عارف شاہ نے ناقابلِ شکست 28 رنز اسکور کئے محمد وقار، فیض اللّہ اور ذیشان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض طاہر رشید اور محمد یونس نے انجام دیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے کے ایم سی کرکٹ گراونڈ ایسٹرن اسٹار پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں سن کرکٹ کلب نے زیڈ اے اسپورٹس کو دس وکٹوں سے شکست دے دی زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16۰3 اوورز میں صرف 49 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی عباد الرحمٰن نے 13 رنز اور معاذ فصیح اللّہ نے 12 رنز اسکور کئے ثا قب خان نے تباہ کُن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرفُ 23 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عابد قہار اور طارق خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں سن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 50 رنز بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا محمد نا فع نے 45 رنز اسکور کئے ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد یونس نے انجام دئے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے پاک اسٹار گراونڈ ملیر میں کھیلے گئے

تیسرے میچ میں نیو پیرا ماؤنٹ کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ جیمخانہ کو 66 رنز سے شکست دے دی نیو پیراماؤنٹ کی پوری ٹیم 39۰5 اوورز میں 190 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی عماد رفیق نے 50 رنز فرہاد علی نے 38 رنز سید اسرار شاہ نے 33 رنز اور عابد علی نے 25 رنز اسکور کئے عبدالواسع نے تین جبکہ محمد حسین علی اور دانش احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں یو نائیٹڈ جیمخانہ کی پوری ٹیم 32۰2 اوورز میں 124 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عبداللّہ رافع نے 70 رنز اسکور کئے آفتاب عالم نے صرف 19 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عماد رفیق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمٰن اور شاہد اسلم نے انجام دئے جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے چوتھے میچ میں نارتھ شائر کرکٹ نے ینگ کو آپریٹرز اسپورٹس کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ینگ کو آپریٹرز اسپورٹس کلب کی پوری ٹیم 28۰3 اوورز میں 88 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد اللّہ نے 19 رنز اور منیب شبّیر نے 11 رنز اسکور کئے سیف یامین نے صرف 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا جواب میں نارتھ شائر کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 89 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمد مطاہر اور حسن کاشف نے 29، 29 رنز اسکور کئے مجیب اللّہ نے ایک کھلا ڑی کو آوٹ کیا ا یمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور اختر قریشی نے سر انجام دیے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!