قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون : ناردرن نے بلوچستان اور سندھ نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)این بی پی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 182 رنز سے شکست دے دی ۔ میچ کے آخری روز بلوچستان کو میچ جیتنے کے لیے 296 درکار تھے کہ بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں ناردرن کے بولر فرحان شفیق کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم صرف 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فرحان شفیق نے 11 اوورز میں 17 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ بلوچستان کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے 35 شہباز خان نے 13 حیات اللہ نے 21 اور ناصر خان نے 11 رنز بنائے ۔ اس سے قبل نادرن نے 87 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ ناردرن کی جانب سے کاشف اقبال نے 31 ، عامر جمال نے 30 اور مبصر خان نے 21 رنزبنائے۔ بلوچستان کی طرف سے گوہر فیض نے 4 جبکہ حیات اللہ اور زین اللہ نے تین تین وکٹیں لیں ۔ ناردرن نے پہلی اننگز میں 361 اور بلوچستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے ۔

‏کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانےو الے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ سندھ کو میچ کے آخری روز 208 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے اوپننگ بیٹسمین فراز علی کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت 5 وکٹوں سے جیت لیا ۔ فراز علی کا پہلے اوپنرجہانزیب سلطان نے 36 رنز بنا کر ساتھ دیا پھر سیف اللہ بنگش نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے علی عثمان نے 4 وکٹیں لیں ۔‏ اس سے قبل سدرن پنجاب نے 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کے کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ محمد اصغر نے 53 رنز کے عوض 6 جبکہ عاشق علی نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے تیسرے روز علی عثمان 6 رنز بنا سکے محمد محسن گزشتہ روز کے اسکور 12 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں 232 اور سندھ نے پہلی اننگز میں 144 رنز بنائے تھے۔

error: Content is protected !!