ٹیسٹ بائولرزکی عالمی درجہ بندی،ربادا بدستور نمبر ون

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں ابتدائی 5 پوزیشن میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جہاں کگیسو ربادا پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، رویندرا جدیجا تیسرے، ورنن فلینڈر چوتھے اور روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔دیگر باؤلرز میں رنگنا ہیراتھ 2 درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے البتہ گال ٹیسٹ میں 10وکٹیں لینے والے نوجوان اسپنر دلرووان پریرا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی بدولت 7درجے چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین 25ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔دوسری جانب جمیکا میں عمدہ باؤلنگ کارکردگی پر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر 9 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن پر آگئے اور ساتھ ساتھ پانچویں بہترین آل راؤنڈر بھی بن گئے۔

error: Content is protected !!