ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تواتر کے ساتھ بھارتی تقلید میں مگن ہے، پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھی اس کا رویہ بھارتی اثر کو ظاہر کرتا ہے، اب ایک اور فیصلے نے اسکی تقلید نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کی بقا اور اس میں دلچسپی کے لئے ڈے نائٹ میچ کے لئے کوشاں ہے، مگر اس میں پہلی رکاوٹ بھارت آسٹریلیا سے شیڈول ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کرکے ڈال چکا ہے۔ اور یہ عذر پیش کیا کہ پریکٹس نہ ہونے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربات نہ کیے جانے کے بعد تک وہ نہیں کھیلیں گے،اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ایک سال تک ٹیم نہیں کھیلے گی، اس کا اطلاق پہلے ڈومیسٹک کرکٹ پر کریں گے ۔ نیوزی لینڈ نے فروری 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس سے قبل کیوی بورڈ کو 2016 میں بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر چکاہے۔