پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دوسری بار ایشین چیمپئن بن گئی

 

 

 

 

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دوسری بار ایشین چیمپئن بن گئی۔

گرین شرٹس نےوہیل چیئر ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کیخلاف 102رنز سے فتح حاصل کی

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اوپنرز محمد عدنان اور عمرگل نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کا اسکور 140تک پہنچایا۔پاکستان کو پہلا نقصان 140کے اسکور پر محمد عدنان کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا۔

 

محمد عدنان اور عمرگل کے درمیان 140رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ محمد عدنان نے 66رنز بنائے۔ اس کے محمد لطیف 4رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150رنزپر پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا۔ ساجد علی عباسی 8رنز بناکر پویلین لوٹے۔

 

پاکستان کی چوتھی وکٹ 196رنز پر گری۔ عمر گل 95رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

انہوں نے 53گیندوں کی مدد سے 95رنز کی اننگز کھیلی۔اسی دوران مثل خان 14رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ فیض11 اور احمد یار 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ سوجیوا نے دو وکٹیں لیں۔

 

 

 

 

پاکستان بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان 102 رنز سےکامیابی حاصل کرکے دوسری بار چیمپئن بن گیا۔

 

سارتھ نے 25، سومتھ کرونارتنے 20 اور سوڈن16رنز بناسکےجبکہ آصف ندیم نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ مثال خان اور احمد یار نے ایک وکٹ لی۔

اوپنر عمر گل کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!