مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے، شاداب خان

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں،جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے۔یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپنا تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔

 

کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی اسٹرگل کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی ، جب مارڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی "ثقی بھائی” ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلا میچ 3 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف ہے۔

error: Content is protected !!