بی سیٹری (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ کالی آندھی کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کا سبب بنی، دوسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی قائد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی جس کی وجہ سے ہم کالی آندھی کو بڑا ہدف نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکست کو مثبت لیں گے اور آخری دو میچز میں بہتر کھیل پیش کر کے سیریز جیتنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے پاس ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اسلئے سیریز میں اسے زیر کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔