قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کی کامیابی

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روزمینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سید گوہر رضا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

گزشتہ روز لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے مینز کے ایونٹ میں واپڈا، آرمی، نیوی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دی

خواتین کے میچز میںواپڈا، سندھ، آرمی، پنجاب، ہائرایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں و کشمیر نے بھی اپنے، اپنے میچز جیت لئے اور اسی طرح انٹرسکولز اینڈ کالجز گرلز انڈر 17- کے مقابلوں میں پی اے ایف سٹی، فوجی فاﺅنڈیشن، دانش سکول راجن پور، دانش سکول میانوالی، کائنات سکول اور حبیب سکول نے بھی اپنے، اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی

چیمپین شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!