ایچ کے اسپورٹس گرلز ٹیم نے بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے تحت اسپورٹس گالا میں ایچ کے اسپورٹس گرلز ٹیم نے بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، گرلز بیڈمنٹن کی ٹیم نے فائنل میں سیالکوٹ کی ٹیم کو شکست دے دی،بیڈمنٹن ٹیم میں اریبہ عباس، سعدیہ خالد، حنا جاوید، اریبہ رحمن ، شازیہ، ماہنور وسیم اور عمارا نعیم کی عمدہ کارکردگی، ٹیبل ٹینس میں عائشہ منظور، جویریہ منظور، وشال، عائشہ، سحر خان، مہروش فاطمہ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ایچ کے اسپورٹس بوائز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں کارکردگی نہ دکھا سکی اور کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ آرگنائزر کے عبدلحفیظ خان نے کہا کہ گرلز کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا واپسی پر شاندار تقریب پذیرائی منعقد کی جائے گی۔ جس میں کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو بلایا جائے گا۔ ایچ کے اسپورٹس کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ کراچی کو اسپورٹس سٹی بنائیں گے۔ عید کے بعد مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!