نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے اور اس میچ کیلئےسرحد پار کے دونوں شائقین اپنی اپنی ٹیم کے لیے پرجوش ہیں تاہم دوسری جانب پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ـ’ثانیہ مرزا ‘نے کرکٹ کے گراونڈ پر ہونے والی اس پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
Soo less than 24hrs to go for this match,safe to sign out of social media for a few days since the amount of nonsense thts gonna b said here can make a ‘regular’ person sick ,let alone a pregnant one🙄Later guys!Knock yourselves out!BUT remember-ITS ONLY A CRICKET MATCH! Toodles!
— Sania Mirza (@MirzaSania) September 18, 2018
ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ ’’ میچ میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، اور محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جارہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو حاملہ خاتون کو تو اکیلا چھوڑ ہی دو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ‘‘