لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی ٹرافی کا لاہور میں سفر مکمل ہوگیا۔انگلینڈ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ2019ء کی ٹرافی 27 اگست کو دبئی میں واقع آئی سی سی ہیڈکوارٹرز سے روانہ ہوئی تھی، پاکستان میں سفر کا آغاز بدھ کو لاہور سے ہوا
پہلے روز پیسر محمد عرفان نے سونے اور چاندی سے بنی 11کلووزنی ٹرافی اٹھائی اور ٹورازم کی ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر قذافی سٹیڈیم سے مینار تک کا روٹ مکمل کیا ،سہ پہر کو قذافی سٹیڈیم واپسی پر میدان میں تقریب رونمائی ہوئی۔جمعرات کو ورلڈ کپ1992ء کی فاتح ٹیم کے رکن مشتاق احمد ٹرافی کے ساتھ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پہنچے تو شاندار استقبال کیا گیا
سٹاف اور طلباء نے ٹرافی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان لمحات کو تصاویر سے یادگار بنایا۔ مشتاق احمد نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرائے گی،واہگہ بارڈر کا ٹور کرنے کے بعد آخری پڑاؤ شوکت خانم کینسر ہسپتال میں رہا
سٹاف اور مریض بچوں نے تصاویر بنوائیں، میدان میں پرچم لہراتے شائقین نے استقبال لیا۔ ٹرافی 5اور6 اکتوبرکواسلام آباد، راولپنڈی کے بعد آخر میں 7اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔