جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پیرا ایشین گیمز کے پہلے روز بھارت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تمغے جیت لئے، پہلے روز کے مقابلوں میں بھارت نے دو چاندی جبکہ تین کانسی کے تمغے حاصل کئے، بھارت کا پہلا تمغہ بیڈمنٹن کے کھیل میں آیا جہاں سیمی فائنل میں بھارت کو ایک سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد اسے کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا، 49کلوگرام پاورلفٹنگ مقابلے میں بھارت کے فرمان نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ بھارت کے ہی پرمجیت کمار نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، خواتین کے تیراکی کے سومیٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بھارت کے دیون شاہی نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ بھارت کی سوسیش نے دو میٹر انفرادی میڈلے میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔