دبئی(عبدالرحمان رضا ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز امام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق کے دائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں گے ، پی سی بی نے باقاعدہ امام الحق کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عدم شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔