اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن (رسجا) نے ایسو سی ایشن کے صدر افضل جاوید پر ہونیوالے حملے اور زد کوب کئے جانیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے واقعہ کی فوری ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ رسجا اپنے ممبران کے تحفظ اور انکے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں افضل جاوید کی زیر صدارت ہونیوالے رسجا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عبد المحی شاہ ، شکیل اعوان ، فہیم انور خان ،زاہد یعقوب خواجہ ، عبد القادر، عارف خان ، ذیشان قیوم ، زاہد فاروق ملک ،عقیل انجم ، امبرین علی ، رانا تنویر احمد، شاکر عباسی ،ذوالفقار بیگ، شاہ خالدسمیت دیگر رسجا کے ممبران نے شرکت کی جنہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ وہ ایسوسی ایشن کے صدر افضل جاوید سمیت رسجا کے ہر رکن کیساتھ کھڑئے ہیں ۔ اجلاس میں رسجا کے صدر کو سی ڈی اے عملے کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ذمہ داران کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے فوری طو پر ایس ایس پی اسلام آباد پولیس کو تحریری درخواست دی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے اور مقدمہ کے اندراج ہونے کے بعد رسجا اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرئے گی ۔