ایشینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست


مسقط (سپورٹس لنک رپورٹ)مسقط میں جاری ایشینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے میں ناکام رہی اور اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،یاد رہے پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی مگردوسرے میچ میں اسے روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، گرین شرٹس پہلے برتری حاصل کرنے کے باوجود کھیل پر کنٹرول نہ رکھ سکے۔مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے ابتدا میں ہی برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر کے دوران عرفان جونیئر نے اسکور کیا۔بھارت کی جانب سے من پریت سنگھ نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے ذرا پہلے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔وقفے تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر میں بھارت نے دو گول کیے، پہلے مندیپ سنگھ نے پاکستانی گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچائی، اُس کے بعد دل پریت سنگھ نے گول کرکے اسکور ا تین ایک کردیا۔چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوسکا اور 1-3 کے اسکو ر پر میچ کا اختتام ہوا۔

error: Content is protected !!