مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستانی ٹیم نے 3 گولز کر کے میدان مار لیا۔ ہفتے کو اومان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ دیا اور اس نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، میچ کے دوسرے ہی منٹس میں ملائیشین کھلاڑی فیضل ساری نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 4 منٹس بعد ہی پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان جونیئر نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 6 منٹس بعد پاکستان کے علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی
تین منٹس بعد پاکستان کے ابومحمود نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر کے ملائیشیا پر دباؤ بڑھا دیا، 20ویں منٹس میں پاکستان کے علیم بلال نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 4-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے 43ویں، 44ویں اور 56ویں منٹس میں گولز کر کے مقابلہ 4-4 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے ملائیشیا کو 3-1 گولز سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
— Muhammad Arslan (Arsal Chaudhary) (@ArsalChaudhary4) October 27, 2018