دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی میچوں، بلے بازوں، بائولرزاور آل رائونڈرز کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے، آسڑیلیا کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں دھماکے دار کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کھلاڑیوں کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔
BREAKING: Babar Azam is now the No.1 batsman in the @MRFWorldwide ICC T20I Batting Rankings!
Details ⬇️https://t.co/n0SR4WlD4O pic.twitter.com/VOuDKyQQMA
— ICC (@ICC) October 29, 2018
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس دینے والے بابراعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پائی اور پہلے نمبر پر موجود آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ سے پوزیشن چھین لی۔بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7 نصف سنچریوں کی بدولت 56.56 کی اوسط سے 905 رنز بنائے۔آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے لوکیش راہل تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی حالیہ خراب کارکردگی کے بعد ان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔اسی طرح بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی اور قومی ٹیم کے شاداب خان دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کے ایش سودھی تیسرے، بھارت کے یزوندرا چاہل چوتھے، انگلینڈ کے عادل راشد پانچویں اور پاکستان کے عماد وسیم دسویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل سرفہرست ہیں جب کہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقا کے جے پی ڈومنی چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمولز پانچویں نمبر پر ہیں۔بہترین آل راؤنڈرز میں پاکستان کے شعیب ملک 12ویں اور محمد حفیظ 16ویں نمبر پر ہیں۔