ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل آسڑیلوی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اس کے مایہ ناز بیٹسمین عثمان خواجہ کی بھارت کیخلاف ہوم سیریز میں شرکت پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ان فٹ ہونے والے عثمان خواجہ تاحال مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کیبعد ان کی بھارت کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہے، عثمان خواجہ کے ٹخنے کی سکین رپورٹ کے مطابق ابھی انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے آٹھ ہفتوں کا وقت درکار ہے، ڈاکٹر کے مطابق عثمان خواجہ کم از کم آٹھ ہفتے آرام کے بعد میدان میں واپس لوٹ سکتے ہیں، اس حوالے سے کرکٹ آسڑیلیا کی جانب سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ٹیم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عثمان خواجہ بھارت کیخلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔