لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان دونوں پاکستان کے دورے پر ہیں نے گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، قبل ازیں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں عامر خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بڑے باکسنگ مقابلوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں
اس سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔
@amirkingkhan meets prime minister @ImranKhanPTI , hopefully it will promote boxing 🥊 in Pakistan. pic.twitter.com/W24yZr236m
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) October 31, 2018