سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ آسڑیلیا کے ڈائریکٹر کرکٹ مارک ٹیلر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، مارک ٹیلر 2004 سے بطور ڈائریکٹر کرکٹ خدمات انجام دے رہے تھے نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان گزشتہ روزکیا ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ آسڑیلیا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپ دے تاکہ ایک نئے انداز سے کام شروع ہوسکے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ مارک ٹیلر اور کرکٹ آسڑیلیا کے درمیان ان کے چینل نائن پر بطور کرکٹ ماہر تبصرہ کی وجہ سے بھی تنازع چل رہا تھا اور کرکٹ آسڑیلیا چاہتا تھا کہ مارک ٹیلر چینل نائن پر بطور ماہر کام کرنا چھوڑ دیں، مارک ٹیلرکا کہنا ہے کہ گزشتہ تیرہ سال سے میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ خدمات انجام دے رہا تھا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں اور کرکٹ آسڑیلیا اس عہدے کیلئے کسی بہتر شخصیت کاانتخاب کرلے۔