سعد سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ کاشف نے سلمان کو ہراکرفاتح ٹرافی جیت لی



پشاور(سپورٹس رپورٹر)ملک سعد سنوکر ٹورنامنٹ فائنل میچ میں کاشف نے مدمقابل کھلاڑی سلمان کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی حمیداللہ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں وکیش انعامات دیدی۔

پشاور کے علاقہ گلبہار میں واقع ملک سعد سنوکر اکیڈمی میں منعقدہ پہلے ملک سعد سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا،اس ٹورنامنٹ میں 32ٹاپ کھلاڑیوںنے حصہ لیا،ان مقابلوں کے فائنل میچ میں کاشف اور سلمان نے مدمقابل کھلاڑیوں کو سیمی فائنلزمیں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گزشتہ روز منعقدہ فائنل میچ میں کاشف نے سلمان کو تین سفر سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔اختتامی تقریب میں فاتح کھلاڑی کو دس ہزار روپے جبکہ رنرآپ کھلاڑی کو چھ ہزار روپے دیدئیے گئے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ارگنائزر عمران ودیگر کھلاڑی بھی موجودتھے۔

error: Content is protected !!