ٹورنٹو (سپورٹس لنک رپورٹ)کینیڈامیں ایک شخص نے ایک ٹانگ پرکھڑے ہوکر دنیا کی سب سے او نچی اسٹینڈنگ جمپ لگا کرنیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق ایک Evan Ungar نامی شخص نے ایک ٹانگ پر پنجوں کے بل اچھلتے ہوئی ایسی چھلا نگ لگا ئی کہ 4 فٹ اور 4 اعشاریہ99 انچ اونچی رکاوٹ با آسانی پارکرلی۔ایوان نے ایک ٹانگ پر سب سے اونچی چھلانگ لگانے کے بعد دنیا کی سب سے اونچی اسٹینڈنگ جمپ لگانے والے شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔