ٹی ٹین لیگ، نادرن وارئیرز نے ریکارڈ 183بنا ڈالے، پنجابی لیجنڈز کو 99 رنز کی شکست فاش


شارجہ (عبدالرحمان رضا)نادرن وارئیرز نے ریکارڈ 183 رنز بناکر پنجابی لیجنڈز کو 99 رنز سے شکست فاش دیدی ایک اننگز میں 19 چھکے لگے۔نادرن وارئیرز نے 10 اوورز میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرکے ٹیموں کے لئے ریکارڈ توڑنا مشکل بنادیادبئی (پریس ریلیز)23 نومبر 2018ٹی 10 لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی ٹیم نادرن وارئیرز نے 19 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 183 رنز کا پہاڑ اسکور بناکر نہ صرف پنجابی لیجنڈ کو 99 رنز سے شکست سے دوچار کردیا بلکہ 10 اوورز کی کرکٹ فارمیٹ میں ٹیموں کے لئے اس ریکارڈ کو توڑنا مشکل بنادیا نادرن وارئیرز کے ابتدائی جوڑی نے 108 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی۔ 7 ویں اوورز میں لینڈل سائیمنز کے پویلین لوٹنے کے بعد آندرے رسل کھیلنے آئے جن سے شائقین کرکٹ بھی ایسی ہی اننگز کی توقع کررہے تھے جیسے ابتدائی جوڑی نے کی آندرے رسل نے بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کیا اور انہوں نے 6 چھکوں کی مدد سے 9 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی، نادرن وارئیرز کی دوسری وکٹ 130 پر گری اس موقع پر نکولس پورن آؤٹ ہوئے جنہوں نے 25 گیندوں پر 77 رنز بنائے ان کے اسکور میں 10 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے اس کے بعد رومین پاؤل اور آندرے رسل نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اسکور 10 کے اختتام تک 183 رنز تک پہچادیا۔ 183 رنز ایک مشکل ہدف تھا جس میں ایک گیند پر 3 سے زائد رنز بنانا تھا ہدف کے تعاقب میں پنجاب لیجنڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اس دوران 7 ویں اوورز میں روی بھوپارا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر پنجابی لیجنڈ کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیردیا پھوپارا نے دو اوورز میں 15 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتویں اوورز کے اختتام پر پنجابی لیجنڈ کا اسکورز 53 تھا جبکہ اس کے 6 کھلاڑی پویلین واپس جاچکے تھے باقی تین اوورز میں پنجابی لیجنڈز نے چند اچھے شاٹ کھیلے اور اننگز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک پہچادیا یوں نادرن وارئیرز 99 رنز سے فاتح قرار پائی۔

تعارف: newseditor