ثاقب کرکٹ‘ مطیع الرحمن اورفواد غوری کی سنچری شراکت سے منصورہ سرخرو


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زون IIکی اجازت اورپاک فلیگ سی سی کے زیر اہتمام جاری محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں جوابی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں فتح سے ہمکنار ہوئیں۔منصورہ اسپورٹس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف الشہزاد سی سی کو 10وکٹوں اور قذافی جیم خانہ نے غلام رسول میموریل کرکٹ کلب کو 3وکٹوں سے شکست دے کے پری کوارٖٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ منصورہ اسپورٹس کے مطیع الرحمن اور فواد غوری نے ناقابل شکست سنچری پارٹنر شپ بنائی ۔ دونوں کھلاڑیوں کو مشترکہ مین آف دی میچ کیش ایوارڈ ڈاکٹر عارف زیدی نے پیش کیا۔ قذافی جیم خانہ کے محمد ارسلان نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ راشد احمدسے وصول کیا۔منصورہ اسپورٹس گراؤنڈ پر الشہزاد سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور 9وکٹوں پر 122رنز 30اوورز میں اسکور کئے۔ داور الدین 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسامہ طارق نے 30، گل بدین نے 28رنز اسکور کئے۔

محمدم دانش نے 22رنز پر 3اور جہانزیب خالد نے 26رنز پر 2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔منصورہ اسپورٹس نے جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کرلیا جب مطیع الرحمن نے 76اور فواد غوری نے 46رنز ناقابل شکست اسکور کرکے 123رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ایمپائرز جنید افضل اور احتشام حیدر تھے۔پاک فلیگ گراؤنڈ پر غلام رسول میمویل نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 29.1اوورز میں 184رنز بنا کر پویلین سدھار گئی۔ محمد عارف نے 49رنز کی فتحگر اننگز کھیلی۔ اسامہ عالم اورفرحان رضا نے 37,37رنز اسکور کئے۔ محمد ارسلان نے 3وکٹیں 43رنز کے عوض اپنے نام کیں۔ محمدافضل نے 18اورمحمد نوید نے 33رنز دے کر 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔قذافی جیم خانہ کو ہدف کے حصول میں 7وکٹیں گنوانا پڑیں۔ جب 22.5اوورزمیں 185رنز اسکور بورڈ کی زینت بنائے گئے۔محمد دانش نے 43، محمد افضل نے 36، محمد ارسلان نے 32اور اسد مبین نے 27رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ صفوان مامجی نے 31رنز پر 3حریف بلے بازوں کو میدان بدر کیا جبکہ فراحان رضا کو 33رنز پر 2وکٹ ملے۔ ایمپائرز نجید افضل اور محمد عابد تھے۔

error: Content is protected !!