کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سجاس نے بیرون ملک مقیم اور اسپورٹس جرنلزم سے الگ ہوجانے والے پانچ ممبران کی رکنیت ختم کردی۔ جنرل کونسل نے سجاس کی سالانہ کارکردگی اور ینگ اسپورٹس جرنلسٹس ٹریننگ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مجلس عاملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ کونسل نے سالانہ بجٹ کی بھی متفقہ منظوری دےدی۔ سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسی کی خصوصی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد ہفتہ 8 دسمبر 2018کو کراچی واٹر بورڈ آفیسرز کلب میں ہوا۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ سجاس کے سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور سالانہ بجٹ پیش کیا۔ جنرل کونسل نے سالانہ کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے اے آئی پی ایس ایشیا کے تحت کراچی میں ینگ اسپورٹس جرنلسٹس ٹریننگ پروگرام کے کامیاب انعقاد کو سجاس کا ایک بڑا کارنامہ قرار دیا۔ جنرل کونسل نے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغرعظیم سمیت مجلس عاملہ بالخصوص سجاس کی سرپرستی اور رہنمائی کرنے پر سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر فرحان عیسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہناتھا کہ سجاس کا کام سب کو نظر آرہا ہے۔ غلطیاں انہیں سے ہوتی ہیں جو کام کرتے ہیں۔ سجاس کا سالانہ بجٹ کا آڈٹ کسی آڈٹ کمپنی سے کروانا احسن اقدام ہے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ کا کہناتھا کہ گزشتہ تین سال سے جنرل کونسل میں شریک ہورہا ہوں سجاس کی سالانہ کارکردگی کا چشم دید گواہ بھی ہوں۔سجاس سے دور رہنے والے صحافی اسپورٹس برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط کریں اور اختلافات ختم کرکے ان ہاوس گفتگو کے ذریعہ اس کا حل تلاش کریں۔ سجاس نے کراچی میں انٹر نیشنل ایونٹ کا انعقاد کرکے اسپورٹس جرنلسٹس برادری کی ایک نئی تاریغ رقم کردی ہے۔ کامیاب ایونٹ کی خاص بات تمام سینئر اسپورٹس جرنلسٹس کی شرکت تھی۔ جنرل کونسل نے سالانہ بجٹ 18-2017 کی بھی متفقہ منظوری دےدی۔ جنرل کونسل نے اسپورٹس جرنلزم سے الگ ہوجانے والے اور بیرون ملک منتقل ہونےوالےپانچ صحافیوں کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔ کونسل کی منظوری سے سجاس نے فرہاد عزیز۔سہیل عباس۔عبدالماجد۔ فصاحت فاطمہ اور سید علی حسن کی رکنیت ختم کردی۔ اس موقع پر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ راشد عزیز سجاس کے ممبر بن گئے۔ جنرل کونسل کے موقع پر سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی کو بہترین قرار دینے اور سالانہ گوشوارے کی متفقہ منظوری پر تمام شرکاء اور سجاس کے پیٹرنز کا شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری نے پی ایس ایل فور کی کورج کےلئے تین ممبران کو دبئی بھیجنے کا مشروط اعلان کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ارشادعلی کی خالہ سمیت دیگر ممبران کے انتقال کر جانے والے عزیزواقارب کے لیئے دعا معغفرت کی گئی